سابق سرکاروں نے جموں کشمیر کو ترقی سے دو ر رکھا تھا؛ ان سرکاروں نے صرف اپنے اقربا کو فائدے پہنچایا تھا / امیت شاہ

سرینگر/19اگست: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے اور جموں کشمیر کے ہر شعبے میں ترقی ہورہی ہے خاص کر دور دراز علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی میں کافی بہتری آئی ہے ۔ انہوںنے سابق سرکار وں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سابقہ سرکاروں نے یوٹی کو ترقی سے دور رکھا تھا کیوں کہ وہ صرف اپنی اور اپنے اقرباء کی فکر کرتے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کشمیر کی سابق سرکاروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سرکاروں نے جموں کشمیر کو ترقی سے کوسوں دو ر رکھا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ ان سرکاروں نے صرف اپنے رشتے داروں اور اپنے خاص افراد کا خیال رکھا تھا اور سرکاری خزانے کو لوٹ مچاکر اقرباء کو فائدہ پہنچایا تھا ۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے تمام سکولوں میں نل کے ذریعے پانی پہنچانے کا خاص انتظام کیا جس کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ اداکرتا ہوں ۔ امت شاہ نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر کے دور دراز علاقوں میں پانی پہنچانے کیلئے گجندر سنگھ شیکھاوت کا بھی شکریہ جن کی کاوشوں سے عمل شروع ہوا تھا ۔

Comments are closed.