نذیر احمد ملک پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کپوارہ کے پریذیڈنٹ منتخب
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن جے کے کی جانب سے مبارکبادی اور مکمل تعاون کی یقین
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کپوارہ کے انتخابات کامیابی کےساتھ منعقد کرنے کر ماہرین تعلیم نذیر احمد ملک کو ایسوسی ایشن کپوارہ کا صدر منتخب ہونے پر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن (جے کے)کے صدرجی این وار نے ضلعی نظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طر ح سے ضلعی ذمہ داروں نے انتخابات بحسن خوبی انجام تک پہنچائے یہ قابل سراہنا بات ہے ۔ وار نے الیکشن کمیشن کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوںنے صاف و شفاف طریقے سے انتخابات کرائے ۔یہ انتخابات ضلعی حکام کی جانب سے حاصل کردہ منظوری کے بعد منعقد کرائے گئے تھے جس میں ضلعی ایسوسی ایشن سے وابستہ تمام اکائیوں نے شرکت کی اور قریب قریب صد فیصدی ووٹ ڈالے گئے ۔ اس ضمن میں جی این وار نے ضلع انتظامیہ کپوارہ اور متعلقہ پولیس کا اس بات پر شکریہ اداکیا کہ ان کی جانب سے انتخابی عمل میں مکمل تعاون فراہم کیاگیا ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ضلعی نظم ضلع کے پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مشکلات کے ازالہ کےلئے ہر ممکن اقدام اُٹھائے گے ۔انہوںنے منتخبہ پریذیڈنٹ کو مرکزی نظم کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، تاکہ پرائیویٹ سکولوں کے تعلیمی معیارمیں اور بہتری آئے اور ضلع کے سکول تعلیمی میدان میں مزید آگے بڑھیں ۔ انہوں نے نو منتخب صدر نذیر احمد ملک، الیکشن کمشنر جی این شاکر، الیکشن اوبزرور عنایت اللہ ، ڈپٹی الیکشن کمشنر بی اے شاہ ، آرگنائزر محمد یوسف ڈار، ممبران مشتاق احمد ، شاہنواز لون کو مبارکبادی پیش کی کہ ان یہ انتخابات کامیابی کے ساتھ انجام کو پہنچے ۔ انہوںنے نو منتخب نظم پر زو ر دیا کہ وہ آپسی تال میل برقراررکھیں اور ہر ایک فرد وکو ساتھ لیکر چلیں تاکہ ضلع نظم اور مضبوط ہو اور بہتر طریقے سے اپنا کام چلائیں۔
Comments are closed.