جموں کشمیر میں عسکریت آخری مرحلے میں، لوگوں کے ذہین بدل چکے ہیں / جتندر سنگھ

عوام نے تشدد کو خیر آباد کہہ دیا ، تعمیر و ترقی کیلئے مرکزی سرکار وعدہ بند

سرینگر/17اگست: جموں کشمیر میں عسکریت آخری مرحلے میںہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے ذہن بدل چکے ہیں جس کا بین ثبوت یوم آزادی کی تقریبات ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق گورئمنٹ میڈیکل کالج ادھم پورہ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے ذہین مکمل طور پر بدل چکے ہیں اور لوگوں نے تشدد کو خیر آباد کہہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عسکریت آخری مرملے میں ہے اور اسکا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ جتندر سنگھ نے کہا کہ یوم آزاد ی کی تقرببات میںلوگوں کی بھاری شرکت سے یہ بات عیاںہوتی ہے کہ لوگوںمیںکسی بھی قسم کا خوف نہیںہے اور لوگ کھلے عام جمہوری عمل میں حصہ لے رہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سربراہی والی سرکار نے جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی کی اونچائیوں تک پہنچانے میںکوئی بھی کثر باقی نہیںرکھی ہے اور لوگوں کو تمام تر آسائش بہم رکھی گئی ۔ جتندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی سرکار جموںکشمیر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوںکو پورا کرنے کیلئے اپنے عہد پر قائم ہے اور عوامی فلاحی و بہبود کیلئے ان تمام وعدوںکو عملی جامہ پہنا جائے گا جو لوگوںکے ساتھ کئے گئے ہیں ۔

Comments are closed.