ہانجی دانتر اننت ناگ میں دن دھاڑے نقب زنی

چوروں نے محکمہ ایجوکیشن کے ملازم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات اُڑالئے

سرینگر/16اگست: اننت ناگ میں چوروں نے محکمہ ایجوکیشن میں کام کررہے میاں بیوی کے گھر میں گھس کر وہاں سے قریب اڈھائی لاکھ کے تلائی زیورات اُڑالئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہانجی دانتر علاقے میںگزشتہ روز چوروں نے دن دہاڑے ایک مکان میں گھس کر وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اُڑالئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سجاد احمد بٹ ولد محمد یوسف ساکن ہانجی دانتر اننت ناگ اور ان کی اہلیہ جو کہ محکمہ ایجوکیشن میں ملازمت کررہے ہیں اتوار کے روز سرکاری تقریب میںشرکت کرنے کی غرض سے گھر سے باہر تھے جبکہ اس دوران گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چوروں نے دن کے اُجالے میں ہی گھر میں گھس کر لاکر سے 2.50لاکھ روپے کے سونے کے زیورات اُڑالئے ہیں ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.