شادی سے کچھ دنوں قبل بسنت باغ سرینگر کی دو بہنوں کے تمام خواب چکنا چور
ہولناک آگ سے سونے کے زیورات سمیت تمام ساز سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل
سرینگر/16اگست: شادی سے کچھ دنوں قبل دو بہنوں کے تمام خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے جب آگ کی ہولناک واردات میں ان کا رہائشی مکان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گیا اور اس میں موجود سونے اور نقدی کے ساتھ ساتھ تمام سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ سی این آئی کو سٹی رپورٹر نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کے بسنت باغ علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ۔سٹی رپورٹر کے مطابق سوموار کی اعلیٰ الصبح بسنت باغ سرینگر میں مشتاق احمد شیخ نامی شہری کے رہائشی مکان سے آگ اچانک نمودار ہوئی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ اس وقت بھیانک تھی کہ پورا مکان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ہمراہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تھی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا رہائشی مکان مکمل طورپر جل کر خاکستر ہو گیا تھا جبکہ اس میںموجود تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس وردات سے دو بہنوں جن کی شادی اگلے کچھ دنوں میںہونے والی تھی کے سارے خواب چکنا چور کئے کیونکہ آگ لگنے کے نتیجے میں شادی کا تمام سامان بشمول سونا اور نقدی راکھ کی ڈھیر میںتبدیل ہو گیا ۔ مکان مالک مشاق احمد شیخ نے بتایا کہ ان کے دو بیٹیوں کی شادی ماہ ستمبر کے پہلے مہینے میں طے تھی تاہم آگ کی واردات نے دونوں بہنیوں کے خواب کو خاک میںملا دیا کیونکہ ہولناک آگ کی واردات میں تمام ساز و سامان راکھ میں مل گیا ۔ ادھر مقامی لوگوںنے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ آگ متاثرہ کنبے کی مالی امداد کی جائے ۔
Comments are closed.