15اگست کے پیش نظر ایک دن کی معطلی کے بعد بانہال بارہمولہ ریل سروس پھر چلی ،مسافروں نے راحت کی سانس لی
سرینگر/16اگست: یوم آزادی کے پیش نظر ایک دن کی معطلی کے بعد بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہی جس کے نتیجے میں مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔ سی این آئی کے مطابق 15اگست کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر15اگست کے پیش نظر بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا ۔جس کے بعد سوموار کو وادی کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی ریل سروس بھی شروع ہوئی ۔ریلوے کے ایک افیسر نے بتایا ’تمام ریل گاڑیوں کی معمول کی خدمات آج صبح بحال کی گئیں‘۔ انہوںنے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا فیصلہ مقامی سیول و پولیس انتظامیہ کے مشورے پر لیا گیا تھا، اور ان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ریل خدمات کو آج بحال کردیا گیا۔ محکمہ ریلوئے کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 15اگست کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایک د ن بارہمولہ سے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات معطل کر دی گئی تھی جس کے بعد سوموار کو ریل خدمات دوبارہ بحال کر دی گئیں ۔
Comments are closed.