رنجیت ساگرڈیم سے بارہ روز بعد ایک پائلٹ کی لاش برآمد
دوسرے لاپتہ پائلٹ کی تلاش 13ویں توز بھی جاری ، کوئی سراغ نہیںملا
سرینگر/16اگست: رنجیت ساگر ڈیم میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے بارہ روز بعد ایک پائلٹ کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ جبکہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے چند پُرزے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کھٹوعہ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہونے کے 12ویں روز ایک پائلٹ کی لاش بر آمد کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ پچھلے 12روز سے دونوں لاپتہ پائلٹوں کی تلاش جاری تھی اور اتوار بعد دوپہر ایک پائلٹ کی لاش ڈیم سے نکالی گئی جس کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل اے ایس باتھ کے بطور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے لاپتہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ہیلی کاپٹر میں سوار دو پائلٹ سوار تھے جب انکا ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا۔11ویں روز تک پائلٹوں کو باز یاب کرانے کے دوران صر ف ہیلی کاپٹر کے کچھ حصے بر آمد کئے جا چکے تھے اور اتوار کو ایک پائلٹ کی لاش بر آمد کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے کچھ پُرزے بھی ہاتھ لگے ہیں۔ یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے اب تک لگاتار فوج، پولیس اور نیوی کے کی ٹیم ساگر ڈیم سے پائلٹ کی لاش نکالنے میں سرگرم رہی تاہم آج بارہ روز بعد انہیں کامیابی ملی ۔
Comments are closed.