سرینگر/15اگست: پاکستان کے بعد بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری بارڈرپر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسزکے مابین مٹھائی کے روایتی تحفے کا تبادلہ ہوا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پنجاب رینجرزکی طرف سے بی ایس ایف کے افسروں اورجوانوں کو ان کے یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی۔ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی اوراہم مذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیتے ہیں تاہم جب دونوں ملکوں کے حالات زیادہ کشیدہ ہوں تو پھر پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کا مزاج بھی بدل جاتا ہے تاہم امسال جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بیچ عید الاضحی پر بھی دونوں ممالک کے مابی مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.