ہم نے بھارت کو کہا آوَغربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، مثبت جواب نہیں ملا / عارف علوی

مذاکرات کی بار بار پیشکش کی گئی تاہم بھارت نے ہماری امن کی پیش کش کو کمزوری سمجھا

سرینگر/14اگست /سی این آئی// بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں احساس ہے کتنی قربانیوں سے یہ ملک حاصل کیا گیا، پاکستان کو مختلف آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے ایوان صدر میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی صدر نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں احساس ہے کتنی قربانیوں سے یہ ملک حاصل کیا گیا، پاکستان کو مختلف آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پر مختلف بہانوں سے جنگیں مسلط کی گئیں، خطے اور برصغیر میں اسلحے کی دوڑ جاری ہے، پاکستان کو اس دوڑ میں پھنسایا گیا۔ بھارت کو کہا گیا آوَغربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں، بھارت نے ہماری امن کی پیش کش کو کمزوری سمجھا، ہر بار بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا، پائلٹ واپس کرنے کو پاکستان کی کمزوری سمجھا گیا، بھارت پاکستان پر 3 جنگیں مسلط کرچکا ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ بھارت کو پھر مذاکرات کی پیش کش کرتے ہیں،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا، افغانستان کیحالات خراب ہونے پر پاکستان نے دہشت گردی کا سامنا کیا، افغانستان کے بعد جنگ سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کا نقصان برداشت کیا لیکن کامیابی حاصل کی، پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کو شکست دی، مہاجرین کو کشتیوں میں ڈوبنے دیا جاتا ہے لیکن ان کو پناہ نہیں دی جاتی ، پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو اخلاقی طور پر پناہ دی، اس وقت افغانستان میں جاری صورت حال پر ہیجانی کیفیت ہے لیکن امن ضرور آئے گا۔

Comments are closed.