جموں کشمیر ہینڈی کرافٹس یونین کااہم اجلاس منعقد ؛ بہ اتفاق رائے سے صہیب منشی یونین کا صدر منتخب
سرینگر: جموں کشمیر ہینڈی کرافٹس ایمپلائز یونین کا ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوا۔ جس میں بہ اتفاق رائے سے صہیب منشی کو یونین کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ یونین کے سابق صدر فیاض احمد شبنم 31جولائی2021کو نوکری سے سبکدوش ہوئے تھے جس کے بعد نئے یونین صدر کے خاطر انتخاب عمل میں لانا مقصود تھا۔ جہاں منعقدہ اجلاس میں ملازمین کے مسائل زیر غور لائے گئے وہیں نئے صدر کی تعیناتی بھی بہ اتفاق رائے عمل میں لائی گئی.
یونین کے نئے صدر جوکہ سکول آف ڈیزائنس ایمپلائز یونین کے صدر بھی ہیں نے تمام ممبران کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے اعتماد ظاہر کرکے انہیں عہدے کےلئے منتخب کیا ۔
اس موقعے پر صہیب منشی نے کہا کہ وہ ملازمین کی فلاح و بہبود کےلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے اور ان کے جائز مطالبات اور معاملات کو اعلی حکام تک پہنچانے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔
خیال رہے صہیب ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایجیک کے لیڈر بھی ہیں اور اس عہدے کے بہتر امیدوار تھے۔صہیب منشی جو کہ اپنے تجربہ اور قابلیت سے ملازمین کے مسائل حل کروانے کی بھی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں ۔
اس موقعے پر جموں کشمیر ہینڈی کرافٹس ایمپلائز یونین کے دیگر عہدوں کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی۔جس میں ناصر احمد وانی کو چیرمین، محمد یوسف کو سنئیر نائب صدر، عبید نثار کو نائب صدر، عبدالمجید کو یونین کا جنرل سیکرٹری جبکہ عمران کو پبلسٹی سیکریٹری ، ریاض احمد حجام کو آرگنائزر، مظفر جان کو چیف آرگنائزر اور عاشق چاسو کو کیشر کے بطور مقرر کیا گیا
Comments are closed.