ماہ جولائی میں جنوبی کشمیر میں سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کی کاشت تباہ
لوگ منشیات کے خلاف جنگ میں محکمہ کی بھر پور مدد کریں محکمہ ایکسائز کی لوگوں سے اپیل
سرینگر/08اگست:منشیات مخالف مہم میںتیزی لاتے ہوئے جنوبی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں گذشتہ ماہ جولائی میں بھنگ کے خلاف جنگ میں ڈپٹی کمشنر ایکسائز ایگزکیٹیو آفسیرکی قیادت میں سینکڑوںکنال اراضی سے بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی ۔ جبکہ ضلع کے درجنوں علاقوں میں بھی گزشتہ دنوں سے محکمہ کی کارروائی میں کئی کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کو تباہ کیا گیا۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ ، کولگام اور اننت ناگ کے میں منشیات کے خلاف مہم کے دوران گذشتہ ماہ جولائی میں ڈپٹی کمشنر ایکسائز ایگزکیٹیو آفسیر۔کی قیادت میں سینکڑو ں کنال اراضی سے بھنگ کی کاشت تباہ کی گئی کارروائی مختلف علاقوں میں کی گئی تھی جس میں محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ پولیس نے بھی تعاون پیش کیاتھا۔ اس دوران پچھلے کئی دنوں سے ایکسائیز کی ٹیم نے متعدد علاقوں کا رروائی عمل می لاتے ہوئے درجنوں کنال اراضی پر پھیلی بھنگ کو تباہ کیا۔ اس دوران مذکورہ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اراضی پر بھنگ کی کاشت ترک کریں اور اس اراضی کو دیگر فصلوں کیلئے استعمال کریں کیوں کہ منشیات کی لت سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہورہا ہے لھٰذا اس لعنت کے خلاف محکمہ کی جنگ میں اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں ۔
Comments are closed.