
سرینگر/08اگست: مرکزی حکومت کسانوں کے لیے پی ایم کسان سمن ندھی اسکیم کی 9 ویں قسط جاری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جسے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 9اگست سے کسانوں کو سمن ندھی یوجنا کے تحت نویں قسط جاری کی جائیگی۔مرکزی حکومت 9 اگست کو صبح 11 بجے پی ایم کسان سمن ندھی یوجنا کے تحت پی ایم کسان فنڈز کی نوویں قسط جاری کریگی۔ اس سلسلہ میں تمام اقدامات کو مکمل کرلیاگیاہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے حال ہی میں اعلان کیاتھاکہ 9اگست سے کسانوں کو سمن ندھی یوجنا کے تحت نویں قسط جاری کی جائیگی۔پی ایم کسان مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے کسانوں کے لیے ایک اسکیم ہے جو پہلی بار یکم دسمبر 2018 کو شروع کی گئی تھی۔ مرکزی حکومت کسانوں کے لیے پی ایم کسان سمن ندھی اسکیم کی 9 ویں قسط جاری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جسے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا۔ کسانوں کے ذریعہ پی ایم کسان آن لائن پورٹل پر یا موبائل ایپ کے ذریعے اس کی حیثیت چیک کی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.