سرینگر/08اگست///سرحدوں پر امسال دراندازی کے واقعات میں کافی کمی آئی اور محض کچھ ہی واقعات رونما ہوئے کی بات کرتے ہوئے بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سرحد کے اُس پار لانچنگ پیڈوں پر جنگجو کشمیر میں داخل ہونے کی تاک میں ہئے ۔ ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کو دئے گئے ایک خصوصی انٹر ویو میں بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سریندر پوار نے کہا کہ امسال سرحدوں پر صفر فیصدی درندازی کے واقعا ت رونما ہوئے اور چند ایک کوشش کے سوا وہاں مجموعی طور پر امن رہا ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے پر ہند پاک کی جانب سے اتفاق کے بعد سرحدوں پر مکمل طور پر امن ہے اور دونوں جانب سے کوئی بھی ایسی کوشش نہیںکی جا رہی ہے جس سے امن کو نقصان پہنچ سکے ۔ اور اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امسال دراندازی کی واقعات میںکافی کمی آئی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہی تعداد 140کے قریب تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران جہاں برف باری ہوتی ہے وہیں دراندازی کی کوششوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمارے جوان مستعد ہے اور ہر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں سے پتہ چلا ہے کہ سرحد کے اُس پار لانچنگ پیڈوں پر اس وقت عسکریت پسند سرحد پار دراندازی کرنے کی تاک میں ہیںتاہم انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج وفو رسز چوکس ہے اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت پر تعینات فوجی و فورسز اہلکار کسی بھی کوشش کو ناکا م بنانے کیلئے چوکس ہے اور اس پار سے ہونے والی ہر کوشش پر ان کی نظر ہے ۔ سی این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.