جماعت اسلامی جموں کشمیر کے خلاف NIAکا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون
جموں اور کشمیر میں50سے زائد جگہوں پر چھاپہ مار کارروائی ، اہم دستاویزات ضبط کرنے کا دعویٰ
دلی سے خصوصی تربیت یافتہ 150افسران ، مقامی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری چھاپہ مار کارروائی کا حصہ
سرینگر/08اگست///جماعت اسلامیہ جموں کشمیر کے خلاف این آئی اے نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کرتے ہوئے جموں کشمیر میں 50سے زائد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے اس خصوصی ٹیم میں 150این آئی اے آفیسران شامل تھے جن کو نئی دلی سے خصوصی مہم کے تحت یہاںلایا گیا ۔اس کے علاوہ چھاپہ مار ٹیموں کے ہمراہ مقامی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری بھی تھی ۔ چھاپہ مار ٹیم نے وادی کے مختلف علاقوں میں جن میں کولگام میں سابق امیر جماعت شیخ غلام حسن کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا گیا اس کے علاوہ شوپیاں ، گاندربل ، بڈگام اور سرینگر میں بھی چھاپے ڈالے گئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشن انسوٹ گییشن ایجنسی (این آئی اے ) نے جماعت اسلامی جموںکشمیر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہند مخالف سرگرمیوں میںمبینہ طور پر شامل ہونے کے الزام اور اطلاع پر قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کی صبح جموں وکشمیر میں ایک ساتھ 50 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ کے الگ الگ اضلاع میں جماعت اسلامی سے وابستہ تنظیموں اور این جی او کے دفاتر اور گھروں پر اتوار کی صبح سے چھاپہ ماری انجام دی گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق، اتوار کی صبح 5 بجے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے ساتھ الگ الگ لوکیشن پر چھاپہ ماری کی جن میں کولگام میں غلام حسن شیخ ولد سیف اللہ شیخ ساکن تاریگام سابق امیر جماعت اسلامی ، محمد یوسف راتھر ولد غلام احدم راتھر ساکن بولسو کولگام سابق امیر ضلع کولگام ، کے علاوہ بڈگام میں محمد عبداللہ وانی ساکن وڈون بڈگام ، حال مندر باغ باغات، اس کے علاوہ کوکرناگ میں صوف شالی ، لوہرسنزی اور سونڈ براری میں چھاپے ڈالے گئے ۔ اس کے علاوہ بٹونی گاندربل میں عبدالحمید بٹ ولد غلام محمد کے گھر پر بھی چاپے ڈالے گئے ۔ منی گار لار گاندربل میں غل محمد وار سابق امیر ضلع گاندربل کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا گیا اس کے علاوہ پیر غیاث الدین شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکن واگورہ سابق امیر تحصیل واگورہ ، اس کے علاوہ ضلع شوپیاں میں محمد یوسف شیخ غلام حسن شیخ ساکن ملدیرا شوپیاں سابق جماعت رکن ، اور سابق جنگجو ، ریاض احمد گنائی ولد محمد یاسین گنائی ساکن ندی گام شوپیاں ،ڈاکٹر محدم سلطان بٹ ولد لسہ بٹ ساکن سویہ بگ رکن جماعت جو کہ اس وقت پاکستان میں مقیم ہے اس کے ساتھ ساتھ سرینگر کے لالبازار علاقے میں فہیم رمضان بٹ کے گھر پر بھی این آئی اے نے چھاپہ ڈالا ، اس دوران صفاپورہ میں ظہور احمد ریشی ولد افضل ریشی ساکن صفاپورہ ، محراج الدین ریشی ولد افضل ریشی ، کے گھر پر بھی چھاپے ڈالے گئے ادھر سرینگر میں غلام محدم بٹ ولد محمد جعفر بٹ بمنہ سرینگر اور بشیر احمد لون ساکن ہارون کے گھر پر بھی چھاپے ڈالے گئے ۔اس کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں میں بھی این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی جاری رہی جن میں کشتواڑ، ڈوڈا، رامبن، راجوری کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ ابھی تک موصول ہوئی اطلاع کے مطابق، کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ کے الگ الگ اضلاع میں جماعت اسلامی سے وابستہ تنظیموں اور این جی او کے دفاتر اور گھروں پر یہ کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس چھاپہ ماری میں ڈیجیٹل ثبوتوں کے ساتھ دیگر کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ این آئی اے کی خود کی رپورٹ پر کچھ ماہ پہلے جماعت اسلامی کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اس چھاپہ ماری میں این آئی اے کے 5 ایس پی اور تقریباً 150 افسران شامل ہیں۔ چھاپہ ماری کشتواڑ، ڈوڈا، رامبن، راجوری، بارہمولہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، بڈگام اور سری نگر میں چل رہی ہے۔ (سی این آئی)
Comments are closed.