دفعہ 370 کو منسوخ کر کے بڑی سیاسی غلطی کا ارتکاب ہوا / سوز
وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک دن اس بات کا ضرور یقین ہوگا
سرینگر/05اگست: وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک وقت یہ یقین ہو گا کہ اُس کی حکومت نے آئین ہند کی دفعہ 370 کو منسوخ کر کے ایک بڑی سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا ہے کی بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزؔ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس بات کا تہیہ کیا ہے کہ وہ اپنی داخلی خود مختاری کی ترجمان دفعہ 370 کی بحالی کے سلسلے میں اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزؔ نے کہا ۔’’میرا یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک وقت یہ یقین ہو گا کہ اُس کی حکومت نے آئین ہند کی دفعہ 370 کو منسوخ کر کے ایک بڑی سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس بات کا تہیہ کیا ہے کہ وہ اپنی داخلی خود مختاری کی ترجمان دفعہ 370 کی بحالی کے سلسلے میں اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔ اُن کو یہ بھی یقین ہے کہ اُن کی تحریک ضرور کامیاب ہو جائے گی۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں جموںوکشمیر کے لوگوں کی سوچ یہ ہے کہ لوگوں کی زندگی میں اُتار چڑھائو آتے رہتے ہیں ،لیکن عوامی زندگی میں سب سے اہم بات یہ ہوتی ہے کہ وہ سیاسی مقصد کیلئے سرگرم عمل رہیں ، گویا زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ لوگوں کی سیاسی زندگی میں کون سی تحریک اہم ہے اور اُسی کے حصول کیلئے وہ سرگرم عمل رہتے ہیں۔اس پس منظر میں لوگ آئین ہند کی دفعہ 370 یعنی اپنی داخلی خود مختاری کی بحالی کو ضروری سمجھتے ہیں اور اُسی کے حصول کیلئے وہ سرگرم عمل رہیںگے۔
Comments are closed.