وادی کے ضلع ، سب ضلع ہسپتالوں سے منسلک کوآپریٹیو میڈیکل سٹور برائے نام
ہسپتالوں میں تعینات جو ہنگامی طور دوائی لکھ کے دیتے ہیں ان سٹوروں پر دستیاب ہی نہیں ہوتی
سرینگر/05اگست/: وادی بھر کے ضلع یا پرائمری ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کوآپریٹیو میڈیکل سٹوروں میں اہم ادویات موجود نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی جان پر بن آتی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کوآپریٹو میڈیکل سٹوروں میں جان بچانے والی خاص ادویات موجود نہیں ہوتی جو ان ہی ہسپتالوں کے ڈاکٹر ہنگامی طور پر تفویض کرتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی بھر کے تمام ضلع سب ضلع اور پرائمری ہسپتالوں سے منسلک کوآپریٹیو میڈیکل سٹور رکھے گئے ہیں جو ہسپتالوں کے احاطوں میں ہی موجود ہوتے ہیں جو دن رات کھلے رہنے چاہئے تاہم اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان کووآپریٹیو میڈیکل سٹوروں میں اہم ادویات موجود نہیں ہوتی ہے ۔ مریض جو ہسپتالوں میں ایمرجنسی طور پر داخل کئے جاتے ہیں خاص کر رات کے دوران جن مریضوں کیلئے ہسپتالوں کے ڈاکٹر اہم دوائیاں لکھ کے دیتے ہیں ان کووآپریٹیو سٹوروں میں یہ دوائیاں موجود نہیں ہوتی اور ہسپتال کے باہر کی میڈیکل دکانیں رات کو بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان ہسپتالوں میں نازک حالت میں مریضوں کی جان کو خطر ہ لاحق ہوتی ہے ۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ان کوآپریٹو سٹوروں پر جو سہولیات دستیاب ہونی چاہئے وہ نہیں ہوتی ہے پھر ان کا کیا فائدہ ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے کوآپریٹو میڈیکل سٹوروں پر ہر قسم کی دوائی ملنی چاہئے خاص کر جو منسلک ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹر ہی مریض کیلئے ہنگامی حالت میں دوائی تفویض کریں وہ تو ملنی ہی چاہئے اگر نہیں ملی گی تو پر ایسے میڈیکل سٹوروں کو بند کردینا چاہئے ۔
Comments are closed.