سرحد کے اُس پار لانچنگ پیڈوں پر 140کے قریب جنگجو دراندای کی تاک میں / فوج

لائن آف کنٹرول پر تعینات الرٹ فورسز نے پاکستانی منصوبوںکو ہمیشہ ناکام بنایا

سرینگر/05اگست: جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بیچ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لانچنگ پیڈوں پر 140کے قریب جنگجو دراندای کی تاک میںہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے اُس پار سے 140کے قریب جنگجو لانچیگ پیڈو ں پر موجود ہے جو کشمیر میں داخل ہونے کی تاک میںہے ۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ایک سنیئر سیکورٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر ہند پاک کے مابین جاری جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے باوجو د بھی سرحدوں پر جنگجو دراندازی کی تاک میںہے اور وہ اس موقعہ کے انتظار میںہے کہ کب انہیں دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کا موقعہ مل سکے ۔ انہوںنے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کرتے ہوئے پاکستان یہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے لسٹ میں اپنی پوزیشن بحال کر سکے لیکن اس کے باوجود بھی سرحد پار سے جموں کشمیر میں عسکریت کو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رکھا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فوج کو مسلسل اطلاعات موصول ہو رہی ہے کہ 140جنگجو لانچنگ پیڈوں پر دراندازی کی تاک میںہے اور وہ اس کوشش میںہے کہ اس پار کشمیر میں داخل ہو سکے تاہم انہوں نے واضح کر دیا کہ ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا اور کہا کہ سرحدوںپر فوج چوکس ہے اور سرحد کے اُس پار سے جو بھی کارورائی ہوتی ہے اس کا بھر پور انداز میںجواب دیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل پاکستان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے جنگجوئوںکو اس پار کشمیر میں داخل کراتا تھا تاہم ان کی یہ کوشش ہمیشہ ناکام بنا دی گئی ہے اور الرٹ سیکورٹی فورسز نے پاکستانی ارادوں کو خاک میںملا دیا ۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد حالات میںنمایاں تبدیلی آئی اور غیر ملکی جنگجواچانک غائب ہو گئے اور انہوں نے خود کو زیر زمین گھنے جنگلات میں چھپا لیا ۔ تاہم مقامی نوجوانو ں کی جانب سے عسکری صفوں میںشمولیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جو بھی بندوق اٹھا تا ہے اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور ساتھ ہی انہوںنے کہا کہ فوج مقامی لوگو ں سے بھی براہ راست رابطے میںہے اور انہیںبچوں پر نظر گزر رکھنے اور عسکریت اور تشدد سے دور رکھنے کی تاکید کی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.