پی ایچ سی کو اونتی پورہ قصبے میں واپس منتقل کرنے کا مطالبہ

اونتی پورہ میں مقامی آبادی نے سڑک پر نکل کر احتجاجی مطاہرہ کیا

اونتی پورہ :٢،اگست: جنوبی کشمیر کے قصبے اونتی پورہ میں لوگوں نے علاقے سے آرضی طور منتقل کئے گئے پبلک ہیلتھ مرکز کو وااپس یہاں قائم نہ کرنے کے خلاف زور دار احتجاجی مطاہرہ کیا ہے ۔مظاہرین نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کے خلاف زور ادار نعرے بازی کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ن) کے مطابق جنوبی کشمیر کے سب ضلع اونتی پورہ میں پیر کی صبح مقامی لوگوں نے یہاں قائم ایک سکول کے نذدیک جمع ہو کر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت پلوامہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ برس انہدامی مہم اور سڑک کی کشادگی کی زد میں پی ایچ سی اونتی پورہ کی عمارت بھی آ گئی جس کے بعد پرائمری ہیلتھ سنٹر کو عارضی طور جوبیارہ منتقل کیا گیا،اور قصبے میں ہسپتال کے لیے گزشتہ ماہ نئی بلڈنگ کی نشاندہی کیے جانے کے باوجود پرائمری ہیلتھ سنٹر کوآج تک واپس قصبہ میں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی علاج و معالجے کے حوالے سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بعد میں اے ڈی سی اونتی پورہ نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ سات دن کے اندر اندر ہسپتال کو واپس منتقل کیا جائے گا۔جس کے بعد مظاہرین پر امن طور منتشر ہوئے ۔

Comments are closed.