جے کے ٹی ڈی سی کی جانب سے جھیل ڈل میں "فلوٹنگ رسٹورنٹ” لانچ کیا گیا

سرینگر/02اگست//: جموں کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (جےکےہارا)کے پریذیڈنٹ شوکت چودھری نے جموں کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن کو اس بات پر سراہنا کی ہے کہ محکمہ نے سیاحوں کےلئے جھیل ڈل میں ”فلوٹنگ“ تیترے رسٹورنٹ کا قیام عمل میں لاکر جھیل ڈل کو مزید جاذب نظربنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع جھیل ڈل میں اس طرح نئی چیزیں متارف کرنے سے یہ عالمی سیاحت کےلئے توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملنے کی امید ہے ۔ شوکت چودھری نے جے کے ٹی ڈی سی (JKTDC) کے منیجنگ ڈائریکٹر نثار احمد وانی اور ان کی ٹیم کو اس بات پر سراہنا کی ہے کہ انہوں نے اس رسٹورنٹ کو موجودہ دور کی تمام تر سہولیات لیس اور ہائیٹک بنایا ہے ۔ اس رسٹورنٹ میں ریسکیو بوٹس ، ایمبولینس ، واش روم اور کچن سہولیات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کاپہلا رسٹورنٹ ہے جو سیاحوں کےلئے مزید لطف اندوز ثابت ہوگا۔ جموں کشمیر ہوٹل اینڈ رسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ محکمہ کی کاوشوں سے امسال سیاحوں کی بڑی تعداد وادی وارد ہونے کی امید ہے ۔

Comments are closed.