معروف تاجر شوکت چودھری کو صدمہ؛ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی تعزیت

سرینگر: جموں کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (جےکے ہارا) نے ایسوسی ایشن کے صدر شوکت چودھری کی کزن سسٹر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن نے سوگوار کنبہ بالخصوص معروف تاجر اور ہیٹرک گروپ آف کمپنیز کے مالک شوکت چودھری کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے ممبران منظور پختون سیکریٹری جنرل ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد نے سوگوار کے گھر جاکر ان کے ساتھ تعزیت کی ۔ اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔ ایسوسی ایشن کے بیشتر ممبران نے مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔مرحومہ کے لواحقین کے مطابق ان کے گھر چودھری ہاوس کرسو راجباغ سرینگر میں تعزیت صرف تین دنوں تک جاری رہے گا۔

Comments are closed.