کرال پورہ چاڈورہ کی سڑک کی حالت انتہائی خستہ؛ لوگوں کو مشکلات ،تجدید ومرمت اور میکڈمائزیشن کیلئے فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ

سرینگر /31جولائی / کے پی ایس : وسطی ضلع بڈگام کاچاڈورہ کرال پورہ علاقہ شہر سرینگر کے چند کلومیٹر کی دوری پر ہی واقع ہے لیکن اس علاقہ سڑک کی کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کا عبور ومرور دشوار بن گیا ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سڑک سڑک اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ چلنامحال بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں اتنے بڑے بڑے گڈھے ہوئے ہیں اور ان گڈھوں میں پانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور اس دوران لوگوں کے رابطے دوسرے علاقوں سے منقطع ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا کہ اس سڑک پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا جائے تاہم ابھی تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس پر کوئی بھی اقدام نہیں اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کی بے رُخی کے باعث لوگوں میں مایوسی چھا گئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر سرکار سڑکوں کی مرمت کرنے میں بلند بانگ دعوے کرتی ہے تاہم پچھلے کئی سالوں سے مذکورہ سڑک کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کو کرال پورہ کی سڑک پر میگڈم بچھانے کے احکامات صادر کئے جائیںتاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Comments are closed.