سرینگر /31جولائی /کے پی ایس : شہر سرینگر سے صرف 20۔25کلومیٹر کی دوری پر واقع ضلع گاندربل کے گھٹلی باغ میں بادل پھٹنے اور موسلادھاربارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے اس دوران میوہ باغات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے ۔پسماندہ علاقہ کے لوگوں کی نظریں اور امیدیں انہی فصلوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں لیکن پانی میںبہہ جانے سے سو فیصدی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں جس سے زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اوراس مشکل گھڑی میں کوئی ان کاپُرسان حال نہیں ۔اس ضمن میں مقامی زمینداروں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ بادل پھٹنے سے سیلابی ریلیاں آنے سے سو فیصدی ان کی فصیلیں تباہ ہوئی جبکہ رہائشی مکانات میں پانی داخل ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پسماندہ لوگ ہیں اور یہی فصلیں ان کیلئے واحد سہارا ہے کیونکہ سال بھر وہ اسی پر اپنا گذارا چلارہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شالی اور مکی کی فصلیں جہاں وہ ان کو اناج کے طور پر استعمال کرتے تھے وہیں وہ یہی پیداوارکو فروخت کرکے زندگی کے دوسرے اخراجات کا خرچہ بھی چلاتے تھے لیکن ان فصلوں کی تباہی کے کے بعد ان کے پاس کچھ نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوجاتی ہے لیکن اس پسماندہ علاقہ کی حالت دیکھنے کیلئے کسی افسر نے دورہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ علاقہ کے پسماندہ اور غریب زمینداروں کی بازآباد کاری اور معاونت کیلئے فوری اقدام اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.