پالہ پورہ نور باغ سرینگر میں شبانہ آگ کی ہولناک واردات ؛ پانچ رہائشی مکان اور دو شیڈ جل کر خاکستر ، لوگوں کا املاک راکھ کی ڈھیر میں تبدیل
سرینگر/27جولائی: سرینگر کے مضافاتی علاقہ پالہ پورہ نور باغ میں شبانہ آگ کی ہولناک واردات میں پانچ رہائشی مکان اور دو شیڈ جل کر خاکستر ہو گئے جس کے نتیجے میںا ن میںموجود لاکھوں روپے کا ساز وسامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ آگ کی واردات سے نصف درجن کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پالہ پورہ نور باغ کی گنجان والی بستی میںدوران شب اس وقت چیخ و پکار صدائیں آسمان میںگونج اٹھی جب پمپوش کالونی میں اچانک ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ لگتے ہی اگرچہ مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کو مطلع کیا تاہم آگ اس قدر ہولناک تھی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ مکانوں کو اپنی لپیٹ میںلیا ۔ اسی دوران جونہی فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکار جائے واررات پر پہنچ گئے جنہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا یا گیا آگ کے نتیجے میںپانچ رہائشی مکان اور اس کے متصل دو شیڈ بھی جل کاخاکستر ہو گئے تھے جبکہ ان میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پالہ پورہ کی گنجان بستی میں واقع پمپوش کالونی میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور آناً فاناً پھیل گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ کے شعلوں پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچایا گیا ، تاہم اس وقت تک آگ نے پانچ رہائشی مکانات اور دو شیڈوں کو نقصان پہنچا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ آگ کی اس واردات میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوگیا تاہم آگ کیسے لگی وہ فوری طور پر معلوم نہیںہوسکا ۔
Comments are closed.