پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا دورہ بجبہاڑہ ؛ والد کے مقبرے پر حاضری دیکر وہاں فاتحہ خوانی کی
سرینگر/27جولائی: پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو بجبہاڑہ کا دورہ کرکے وہاں اپنے والد کے مقبرے پر حاضری دی ۔ سی این آئی کو بجبہاڑہ سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی دیگر پارٹی لیڈران کے ہمراہ منگل کو بجبہاڑہ پہنچ گئیں جنہوں نے سابق وزیر اعلیٰ و ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دے کر ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقعہ پر اگرچہ میڈیا نمائندوں سے محبوبہ مفتی سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے بات نہیں کی ۔قابل ذکر ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا 22واں یوم تاسیس کل یعنی 28 جولائی کو منایا جارہا ہے۔ پی ڈی پی کا قیام 28 جولائی 1999 کو عمل میں آیا تھا۔
Comments are closed.