سرینگر/25جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعینات سرحدی حفاظتی فورس کے ایک اہلکار نے اتوار کے روز اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر مبینہ طور پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کوئل علاقے میں بی ایس ایف کی 33بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار پریم پرکاش نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہوکر گرپڑا ۔ کمار کے ساتھیوںنے گولی چلنے کی آواز سنتے ہی وہاں پہنچنے اور اس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.