کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا منصوبہ نہیں: عمران خان

وقت پر کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں حق رائے دیہی کا موقع فراہم ہوگا

سرینگر/25جولائی/سی این آئی// پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے بلکہ ایک وقت ایسا آئے گا جب اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنا مستقبل طے کرنے کی اجازت ہوگی اور اسی دن طے ہوگا کہ کشمیری پاکستان کیساتھ رہنا چاہیں گے یا پھر الگ رہنا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا منصوبہ کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا کوئی نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن سے قبل پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے طرار خال علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپوزیشن کے ایک رہنما کے اس بابت کیے گئے دعوے کو خارج کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کا منصوبہ کشمیرکو پاکستان کا صوبہ بنانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو یہ طے کرنا ہے کہ وہ پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا پھر’آزاد‘ہونا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی بات کو خارج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم ہے کہ یہ سب باتیں کہاں سے کہی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تجاویز کے مطابق اپنا مستقبل طے کرنے کی اجازت ہوگی اور اس دن کشمیری پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی رہنما مریم نواز نے 18 جولائی کو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ حکومت نے کشمیر کی صورتحال بدلنے اور اسے ایک صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed.