چیک پوسٹ سربل پہلگام سے تعمیراتی میٹریل لے جانے کی اجازت دی جائے ۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ

سرینگر/19جولائی: پہلگام کے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جو چیک پوسٹ سربل میں قائم کیا گیا ہے اس چیک پوسٹ سے تمام ان گاڑیوں کو میٹریل لے جانے کی دن بھر اجازت دی جائے جن کے پاس باضابطہ اجازت نامہ ہو۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیک پوسٹ سربل پہلگام میں قائم ہے جو وہاں پر صبح 9بجے سے گیارہ بجے تک ہی تعمیراتی میٹریل لدی گاڑیوں کو جانے اجازت دیتے ہیں جبکہ جن گاڑیوں کو میٹریل لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ان کو وہاں سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ چیک پوسٹ سے ہر کسی گاڑی کو جانے اجازت دی جائے خاص کر ان گاڑیوں کو جن کے پاس میٹریل لانے کی اجازت ہو ۔ انہوں نے کہا کہ صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک ان کیلئے میٹریل سے لدی گاڑی چیک پوسٹ تک پہچانا ناممکن ہے کیوں کہ گاڑی میں لوڈ کرنے میں بھی وقت لگ جاتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی وقت پر چیک پوسٹ پر نہیں پہنچ پاتی ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اس چیک پوسٹ میں غیر قانونی طریقے سے میٹریل لیجانے والوں کو روکا جائے تاہم جن گاڑیوں کو باضابطہ اجازت ہے ان کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں ہونا چاہئے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

Comments are closed.