اینٹی کرپشن بیورو جموں نے سپورٹس کونسل جموں دفتر پر چھاپہ مارا
گزشتہ تین برسوں کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیکر محکمہ میں خرد بُرد اور بد عنوانیوں کی جانچ کی شروع
سرینگر/19جولائی: انسداد بدعنوانی بیرون نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے جموں کے دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ٹیم نے اہم دستاویزات کو اپنی تحویل میں لیا ۔ محکمہ میں بڑے پیمانے پر ہورہی بدعنوانیوں اور خرد بُرد کی شکایات ملنے کے بعد جموں کشمیر سپورٹس کونسل کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس میں کونسل کی جانب سے کی گئی خریداری، تعمیراتی کام اور دیگر اہم چیزوں سے متعلق دستاویزات شامل ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) جموں کے عہدیداروں نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل سے تعمیراتی کاموں ، خریداریوں ، تجاوزات کرنے اور دیگر تفصیلات کا ریکارڈ ضبط کرلیا ہے ۔ انسداد بدعنوانی بیورو کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ جموں ونگ کی جانچ (جے ایس سی) ٹیم نے حال ہی میں جموں وکشمیر سپورٹس کونسل جموں کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔تحقیقات کے سلسلے میں اے سی بی نے ، پچھلے تین سالوں میں ڈائریکٹر جنرل کی خریداری کے علاوہ پائے جانے والے تعمیراتی کاموں کے ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ یہ ریکارڈ سال 2018-19کے ساتھ ساتھ 2019-20اور سال 2020-21شامل ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر کسی ٹینڈر کے کام انجام دینے اور اوپن مارکیٹ کے ذریعہ ، مذکورہ مدت میں ادائیگی ، تمام خریداریوں کے ٹینڈر نوٹس ، ٹینڈروں میں حصہ لینے والی فرموں ، بولیوں کے بارے میں بھی دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔اے سی بی کی جانب سے کونسل سے معیار کی جانچ سامان کی وصولی ضلعی افسران کے ذریعہ انجام دی گئی کاموں کے علاوہ بل ، نقد کتابیں اور دیگر دستاویزات (زیروکس کاپیاں) سمیت سپلائی آرڈرز کی تفصیلات بھی کونسل سے طلب کی گئی ہیں۔ ٹیم نے کونسل سے یہ بھی کہا کہ وہ ان تین سالوں میں ہیڈ وائز اور سال وار بجٹ الاٹ کے لئے ریکارڈ فراہم کرے۔یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ سرکاری زیر انتظام دفاتر میں بدعنوانی کی طرف صفر رواداری کا وعدہ کرتے ہوئے ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام ذیلی یونٹوں میں بدعنوانی کے لئے ‘صفر رواداری’ کو اجاگر کرنے والے بورڈز دکھائے۔سپورٹس کونسل سیکریٹری نے حال ہی میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون مہتا کی سربراہی والی میٹنگ میں کہا تھا کہ محکمہ میں ہر کوئی کاصاف و شفاف طریقے سے عمل لایا جارہا ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں اور خرد برُد کے انشاف کے بعد اے سی بی نے محکمہ کے دفتر پر چھاپہ ڈال کر وہاں سے اہم دستاویزات اپنے تحویل میں لے رکھی ہے ۔ ادھر سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیم جلد ہی محکمہ کے بد عنوان ملازمین کی جائیدادوں کا محاسبہ بھی کررہی ہے ۔
Comments are closed.