اننت ناگ میں بینڈ سامل کے پٹے میں پھنس کر شخص از جاں

اگلر شوپیان میں سلاب شہری گر کر لقمہ اجل ، علاقے میںکہرام

سرینگر/19جولائی: ہانجی دانتر اننت ناگ میں بینڈ سا مل میں کام کررہا ایک شخص اُس وقت حادثے کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گیا جب وہ کام کے دوران وہ بینڈ کی مشین کے پٹے میں پھنس گیا ۔ادھر اگلر شوپیان میں سلیب سے گر کر ایک شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ہانجی دانتر اننت ناگ میں آج اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 40سالہ شخص ماجد احمد بٹ ولد محمد سلطان بٹ ساکن ہانجی دانتر اننت ناگ بینڈ سا مل میں کام کے دوران مشین کے ایک پٹے پھنس گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ماجد بینڈ سا میں کام کررہا تھا جس دوران اس کے کپڑے پٹے میں پھنس گیا اور دیکھتے ہی دیکھے وہ بھی پٹے کی لپیٹ میں آکر شدید زخمی ہوا ۔ اگرچہ لوگوں نے اس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس دوران جب مذکورہ شخص کی لاش اپنے آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو وہاںکہرام مچ گیا اورخواتین ومرد مہلوک کے گھر لواحقین کی ڈھارس بندھانے پہنے ۔ادھر اگلر شوپیان میں نظیر احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر نامی شخص سلیب سے گر کر بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسکو سب ضلع اسپتال زینہ پورہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکو مردہ قرار دیا ۔

Comments are closed.