سرینگر جموں شاہراہ کی ضروری مرمت ، کل ٹریفک بند رہے گا ؛ تودے گر آنے کے بعد سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر ٹریفک کچھ گھنٹوں بند ، بعدمیںپھر بحال

سرینگر/13جولائی: ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی گی۔ادھر اوڑی بارہمولہ میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گر آنے کے بعد کچھ گھنٹوںتک سرینگر مظفر آباد روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثررہنے کے بعد شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر آج یعنی بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو نہ تو سرینگر سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہو گی ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر ٹریفک کی آمد رفت بند رہتی تھی ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو سرینگر جموںشاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیںہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے ہی حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے جس دوران تمام مسافروں اور فوجی اہلکاروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ تمام مسافروں سے تاکید کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے محکمہ ٹریفک سے رابطہ ضروری کریں۔ادھر اوڑی میں لغامہ کے علاقے کے قریب سڑک پر تودے گر آئے جس کی وجہ سے ٹریفک کو روک دیا گیاتھا تاہم بعد میں ٹریفک کو دوبارہ سے بحال کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مزدوروں اور مشینری کو کام پر لگایا گیا ہے اور سڑک کو ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے بحال کیا گیا ہے تاہم بھاری موٹر گاڑیوں کے لئے ابھی بھی یہ روڈ بند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) سڑک کو صاف کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ایک بی آر او عہدیدار کے مطابق کچھ گھنٹوں بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.