سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن
زنگ آلود ٹینک شکن سرنگ بر آمد کرنے کا دعویٰ ، تحقیقات شروع
سرینگر/13جولائی: جمو ں کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سیکورٹی فورسز نے زنگ آلود ٹینک شکن سرنگ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر معمول کے تلاشی آپریشن کے دوران فوج نے ایک اعلیٰ طاقت والے بارودی مواد کو بر آمد کر لیا ۔ بارودی مواد ملنے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے وہاں بم ناکارہ بنانے والے اسکارڑ کو وہاں طلب کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معمول کے تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے سانبہ کے گلی یارڈ گاؤں میں ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک سرنگ بر آمد کی۔انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کو معمول کے اینٹی سرنگ آپریشن کے دوران بر آمد کیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ اس کو مون سون موسم کے دوران وہاں زیر زمین رکھا گیا ہوتھا ۔ انہوںنے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی اور تحقیقات جاری ہے ۔
Comments are closed.