مختلف ملازم انجمنوں کے جامع پلیٹ فارم ’ملازمین مشترکہ مشاورتی کمیٹی‘ کااہم اجلاس منعقد
مستقل وعارضی ملازمین کے 5نکات پرمشتمل مطالبات حکومت کو پیش
داغدار افسروں کواہم عہدوں پرتعینات نہ کیاجائے اورٹرانسفر پالیسی کوشفاف بنایاجائے :اعجاز احمدخان
سری نگر:۹،جولائی :ملازم انجمنوں کے مشترکہ فورم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی (EJCC)نے جمعہ کے روز5نکات پرمشتمل اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے حکومت پرزوردیاکہ مرکزی انتظامی ٹریبونل (CAT) کادفتر سری نگرمیں کھولا جائے ،مختلف کورپشن کیسوںکاسامنا کرنے والے افسروں کوحساس عہدوں پرتعینات نہ کیاجائے،ملازمین کی ٹرانسفرپالیسی کوشفاف بناتے ہوئے حکام کی من مانیوںپرروک لگائی جائے ،افسروں کواضافی محکموں یادفاتر کاچارج نہ دیاجائے اورمختلف سرکاری محکموں میں دہائیوں سے معمولی اُجرتوںپرکام کرنے والے عارضی ملازمین کومستقل کرنے کیساتھ ساتھ محکمہ خوراک ،رسدات وعوامی وتقسیم کاری میں سال2003سے کام کررہے فیئرپرائس شاپ ڈیلروں کی ملازمتوں کوبھی باقاعدہ بنایاجائے ۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ EJCCکے لیڈروں کی ایک اہم میٹنگ کمیٹی ھٰذاکے چیئرمین اعجاز احمدخان کی صدارت میں منعقد ہوئی ،جس میں شیخ اعجاز مخدومی ا،اشتیاق احمد بیگ ،جاوید آخون ،یونس متو،رحمت اللہ خان ،فاروق احمدکائوا،عبدالقیوم بیگ ،تسلیمہ سبحان ،رفیقہ خانم ،شیرعلی اورلیڈران بھی شامل تھے ۔ ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی (EJCCکی میٹنگ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری محکموں میں دہائیوں سے خدمات انجام دینے والے عارضی ملازمین کودرپیش مشکلات،اُن کے جائز مطالبات،سرکاری محکموں کے ورک کلچر،ملازمین کی ٹرانسفرپالیسی ،سرکاری محکموںکے اعلیٰ افسروں کی جانب سے پسند یاناپسند کی بنیاد پرملازمین کی ٹرانسفر یاتعیناتی ،انسدادکورپشن بیورئو اوردیگرتحقیقاتی اداروں میں دھاندلیوں وبے ضابطگیوں کے کیسوں کا سامنا کرنیوالے افسروں کی اہم عہدوں پرتعیناتی اوردیگرمتعلقہ اموارات کوزیربحث لایا گیا۔اس اہم میٹنگ میں بولتے ہوئے سینئرٹریڈیونین لیڈر اورEJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے اسبات کااعادہ کیاکہ جموں وکشمیر کے مختلف سرکاری محکموں واداروں میں کام کرنے والے لاکھوں مستقل ملازمین اورعارضی بنیادوں پرکام کرنے والے ڈیلی ویجر ،کنٹریک چیول ملازمین ۔فیئرپرائس شاپ ڈیلراورمحکمہ خوراک،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے گوداموں اورشالی اسٹورمیں کام کرنے والے مزدوروںکے جائز مطالبات برسوں سے زیرالتواء پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی سرکاری ملازمین کوٹرانسفر کے وقت ناانصافیوں و زیادتیوںکاسامنا کرنا پڑتا ہے،کیونکہ جب کسی اعلیٰ افسرکوکسی سرکاری محکمے کی کمان سونپی جاتی ہے تو بیشتر ایسے اعلیٰ افسران پہلی فرصت میں ہی ملازمین کی ٹرانسفر اوراُنھیں دوسری جگہوں یاشعبوں میں تعینات کرنے کے حکمنامے جاری کرتے ہیں ،اوراس دوران منظورنظر ملازمین اورنان گیزٹیڈ افسروں کیساتھ زیادتی اورسراسر ناانصافی کی جاتی ہے ۔اعجازاحمدخان نے ساتھ ہی کہاکہ اعلیٰ افسروں کواضافی محکموں کاچارج دینے سے سرکاری محکموں اوردفاتر میں معمول کاکام کاج اورورک کلچر اثرانداز ہوجاتا ہے ۔سینئر ٹریڈیونین لیڈر نے کہاکہ آج بھی مستقل اورعارضی ملازمین کووقت پرماہانہ رتنخواہیں اوراُجرتیں نہیں دی جاتی ہیں ،اورآج بھی ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں ،آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروںکی تنخواہوں کومہینوںتک واجب الادارکھاجاتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ تمام مستقل اورعارضی ملازمین کے حق میں ہرماہ کی پہلی یادوسری تاریخ کوہی ماہانہ تنخواہیں واگزار کی جائیں ۔تاکہ مہنگائی کے اس دورمیں ملازمین کوگھریلو ضروریات اوراخراجات کوپورا کرنے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں ۔EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے اسبات پرزوردیاکہ جن سرکاری افسروں کیخلاف انسداد کورپشن بیورئو،کسی دوسرے تحقیقاتی ادارے یاکسی بھی عدالت میں کورپشن ،بے ضابطگیوں یابدعنوانیوں سے متعلق درج کیس زیرتحقیقات یازیرسماعت ہوں ،ایسے افسروں کوکسی اہم عہدے پرتعینات نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی انتظامی ٹریبونل کادفتر جموں میں رکھاگیا ہے اورکشمیروادی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کواپنے خلاف معاملات کی تحقیقات کاسامنا کرنے کیلئے سرمائی راجدھانی جانا پڑتا ہے ،جو سراسر ناانصافی ہے ۔اعجاز احمدخان نے حکومت پرزوردیاکہ مرکزی انتظامی ٹریبونل (CAT) کادفتر سری نگرمیں کھولا جائے۔ اعجاز احمدخان نے میٹنگ کے دوران زیربحث لائے گئے اہم معاملات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری افسروں کوایک سے زیادہ دفاتر یامحکموں کاچارج دینے کی پالیسی تبدیل کی جائے ،تاکہ اعلیٰ افسرایک ہی محکمہ کے کام کاج ،کاکردگی اورورک کلچر کوبہتر بنانے پرتوجہ مرکوز کرسکیں ۔ سینئر ٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان نے مختلف سرکاری محکموں میں دہائیوں سے معمولی یومیہ اُجرتوں پرخدمات انجام دینے والے عارضی ملازمین کے ساتھ فیرپرائس شاپ ڈیلراورمحکمہ خوراک،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے شالی اسٹورمیں کام کرنے والے مزدوروں کے دیرینہ مطالبات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں،کنٹریک چیول ملازمین ،فیئر پرائس شاپ ڈیلروں اورشالی اسٹورمیںکام کرنے والے ورکروںکی ملازمتوں کوبھی باقاعدہ یامستقل کیاجائے ۔
Comments are closed.