کشتواڑ میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی ؛ مفرور سابق جنگجو کو 13برس بعد گرفتار کرلیا گیا
سرینگر/06جولائی: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کشتواڑ میں ایک سابق جنگجو کو 13برس بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مذکورہ شخص گزشتہ تیرہ برسوں سے مفرور تھا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کشتواڑ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع کے بعد کئی جگہوں پر چھاپہ ڈال کر اُس مفرور شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو 13برس بعد پولیس کے کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعیم احمد ولد بشیر احدم ساکن ٹاٹنی کشتواڑ جو کہ ایک سابق جنگجو تھا پولیس کو ایف آئی آر نمبر 02/2007زیر دفعہ 302/307/326آر پی سی اور 2/25کے تحت مطلوب تھا جو گرفتاری سے بچنے کیلئے مفرور تھا اگرچہ پولیس نے اس کی تلاشی میں پہلے بھی کئی جگہوں پر چھاپے ڈالے تھے تاہم وہ ہاتھ نہ لگا ۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز پولیس کو نعیم کے متعلق خفیہ جانکاری حاصل ملی تھی جس کے بعد کئی جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے اور باالآخر پر مفرور سابق جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ اس سلسلے میں ایس ڈی پی او اتھولی نے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص سے مختلف کیسوں کے بارے میں پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ وہ اب جنگجوئیانہ سرگرمیوں سے باز آیا تھا تاہم سابقہ کیسوںکے سلسلے میں اس کے خلاف کیس درج ہے ۔
Comments are closed.