کرفلی محلہ حبہ کدل میں ایک دوشیزہ نے خود کشی کرلی ؛ رواں ماہ کے تین دنوں میں دوسرا واقع، گزشتہ ماہ قریب 15واقعات رونماء ہوئے
سرینگر/03 جولائی: پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں سنیچروار کو اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب وہاں پر ایک دوشزہ کو گھر میں رسی سے لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کرفلی محلہ حبہ کدل سرینگر میں ایک 20سالہ دوشیزہ نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو پھانسی دیکر زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دوشیزہ کو اپنے گھر میں رسی سے لٹکتے ہوئے پایا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پر جمع ہوئی ۔ اس دوران لڑکی کو فوری طور پر صدر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ اس بیچ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات اداکرنے کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ ماہ جولی کے تین دنوں میں یہ دوسری خود کشی ہے ۔ جبکہ گزشتہ ماہ وادی کشمیر میں قریب 15افراد کو خود کشی کرلی تھی۔ وادی میں خود کشی کے بڑھتے واقعات پر سماج میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔
Comments are closed.