کنگن میں ایک تیز رفتار ٹیمپو سڑک پر لڑھک گیا ؛ گاڑی میں سوار 8افراد زخمی ، ہسپتال میں زیر علاج

سرینگر/03 جولائی: کنگن میں ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے مرگنڈ کنگن علاقے میں سنیچر کو سڑک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد ذخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لداخ سے سرینگر کی طرف جارہا ایک ٹیمپو ٹریولر تیز رفتاری کی حالت میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر مرگنڈ کنگن میں الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور سمیت آٹھ مزدور زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کی شناخت ڈرائیور غلام عباس نلوی ساکن کرگل، امتیاز احمد ،نواز احمد، تنویر احمد، ادریس احمد، شکیل احمد، محمد شفع، محمد اقبال ساکنان ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے امتیاز احمد اور تنویر احمد کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔

Comments are closed.