کورونا مخالف ٹیکہ کاری ممکنہ تیسرے لہر کو پھیلانے سے بچا سکتی ہے ؛ لوگوں کو واضح کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کی ضرورت / اعجاز اسد
سرینگر/03 جولائی: کورونا مخالف ٹیکہ کاری ہی ممکنہ تیسرے لہر کو پھیلانے سے بچا سکتی کی بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے عوام سے تاکید کی ہے کہ ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے اور لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیںہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے کا کہ کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر سے بچنے کیلئے ٹیکہ کاری لازمی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ماہرین کی جانب سے اس بات کی ہیشگوئی کی جا رہی ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر بھی دستک دے سکتی ہے لہذا اس کو سمجھنے ،کی ضرورت ہے اور اس لہر پر قابو پانے کیلئے ہمیں ویکسین لگانے کی اشد ضرورت ہے تب ہی جاکر ہم تیسری لہر کو روک سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس کے ساتھ کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ کووڈ کیلئے واضح کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل کریں کیونکہ وائرس سے بچنے کیلئے ان چیزوں پر عمل ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈائون میں آئندہ کچھ مزید نرمی دی جا سکتی ہے تاہم اس کیلئے لازمی ہے کہ ٹیکہ کاری صد فیصد مکمل ہو ۔
Comments are closed.