وادی کے شمال و جنوب میںمنشیات کے خلاف پولیس ؛ 04منشیات فروش گرفتا، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر/29جون: منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ اور بڈگام پولیس 04منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق بارہمولہ پولیس نے ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او بونیار کی پولیس پارٹی نے ایک منشیات فروش جس کی شناخت شوکت احمد پٹھان ولد صمد خان پٹھان ساکن پٹھان محلہ تریکانجن بونیار ضلع بارہمولہ ،کے طور پر ہوئی ہے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 60 گرام براؤن شوگر مادہ برآمد کیا۔ تھانہ پولیس بونیار نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے بریل وترہل کے نزدیک ناکہ چیکنگ عمل میں لائی ۔ دوران چیکنگ وترہل پولیس پوسٹ کی پارٹی نے ایک لوڈ کیریر زیر نمبرJK01E-8341کو روک کراس کی تلاشی لی متذکورہ لوڈ کیریر میں تین افراد سوار تھے جن کی شناخت محمد شفیع ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن شولیپورہ ، محمد حلیم ولد محمد سلیم ساکن ملرکوٹلہ سنگاروپ پنجاب اور ندیم ولد بابو ساکن ملر کوٹلہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 55 کلو گرام خشخاس پوست برآمد ہوئی ہے۔تھانہ پولیس خانصاب بڈگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر134/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کیا ہے ۔
Comments are closed.