سرینگر/29جون/سی این آئی// شمالی ضلع کپواڑہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کپوارہ کے ضلعی عملے کی جانب سے روڑ چیکنگ جاری ہے۔انہوںنے بتایا کہ کپوارہ کے مختلف روٹوں پر محکمہ روڑ ٹرانسپورٹ عملہ جس کی سربراہی انسپکٹر عبدالحمید و انسپکٹر خورشید احمد کررہے تھے۔ روڑ چیکنگ جارہی ہے چیکنگ کے دوران مختلف روٹوں پر تقریباً سات روٹ پرمٹ موقع پر ہی منسوخ کئے گئے اور تقریباً 13 گاڑیوں کے کاغذات ری ٹینڈکئے گئے۔ اسی دوران ڈرائیوروں سے تاکید کی گئی کہ وہ سرکار کی جناب سے مقرر کردہ کرایہ ہی سواریوں سے وصول کریں اور گاڑیوں میں سماجی دوری پر من وعن کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.