سرینگر جموں شاہراہ کی ضروری مرمت ، کل ٹریفک بند رہے گا
محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایڈوائزری جاری ، مسافروں سے من و عن عمل کرنے کی تاکید
سرینگر/29جون/سی این آئی// ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی گی۔سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر آج یعنی بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو نہ تو سرینگر سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہو گی ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر ٹریفک کی آمد رفت بند رہتی تھی ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو سرینگر جموںشاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیںہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے ہی حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے جس دوران تمام مسافروں اور فوجی اہلکاروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ تمام مسافروں سے تاکید کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے محکمہ ٹریفک سے رابطہ ضروری کریں۔
Comments are closed.