سرینگر/29جون: جموں میں فوجی ائر بیس پر ڈرون کے ذریعے حملے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ نئی دلی میں منعقد کی گئی جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال بھی موجود رہے ۔ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے مبینہ طورپر سرحد کے قریب ڈرونوں کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے اور تخریبی کارروائیوں پر بھی غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون کی نقل و حمل کو روکنے کیلئے کارروائی کی جانی چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کے ائر بیس پر ڈون حملے اور سرحدی علاقوں میں نظر آنے والے ڈرونوں کے کے حوالے سے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ نئی دلی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر موجود تھے ۔ اس اہم اجلاس میں ڈرون حملے کے ذریعے ائر بیس پر حملہ اور ڈرونوںکے ذریعے سرحد پار سے ہتھیاروں کی سمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈرونوں کی نقل و حمل کو روکا جائے اور اس کیلئے لائحہ کی جائے ۔ اس دوران میٹنگ میں ڈرون حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جموںمیںائر بیس پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا جسمیں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ اس کے بعد سوموار کو بھی دو ڈرون جموں ڈویژن میں نظر آئے جن کو فورسز اہلکاروںنے گولی مار کر واپس جانے پر مجبور کیا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.