وادی میں خودکشی کے واقعات بدستور جاری ؛ سوپور میں ایک خاتون اور ایک کمر عمر لڑکی نے کی خودکشی کی کوشش
سرینگر/28جون: سوپور میں ایک کم عمر لڑکی اور ایک خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں موجود کوئی زہریلی شے نوش کرکے خودکشی کی کوشش کی جن کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں خود کشی کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ آئے روز وادی کے کسی نہ کسی علاقے سے خودکشی کرنے کا واقع پیش آتا ہے تازہ واقعے میں سوموار کے روز شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک خاتون اور ایک کم عمر لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میںموجود کوئی زہریلی شے نوش کرکے خود کشی کی کوشش کی ۔ دونوں کو جی ایم سی بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک کا تعلق سوپور کے تارزو اور ایک کا رفیع آباد علاقوں سے ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میںکیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
Comments are closed.