ٹویٹر نے پھر دکھایا جموں و کشمیراور لداخ کو نقشہ پر ملک سے الگ ؛ وزرات انفارمیشن اور ٹیکنالوجی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارورائی شروع کر دی

سرینگر/28جون/سی این آئی// ؎جموں و کشمیراور لداخ کو نقشہ پر الگ ملک کے طور پیش کرنے کے معاملے پر ٹویٹر کی دن بھر سخت تنقید کی گئی جبکہ وزرات انفارمیشن اور ٹیکنالوجی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارورائی شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قواعد کی تعمیل پر حکومت کے ساتھ تنازع کے درمیان ٹویٹر ویب سائٹ نے بھارت کا غلط نقشہ دکھایا ہے، جس میں جموں وکشمیر اور لداخ کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ یہ نقشہ ‘ٹویپ لائف’ ٹویٹر ویب سائٹ کے کیریئر سیکشن پر موجود ہے۔یہ دوسرا موقع ہے جب ٹویٹر نے بھارت کے نقشہ کو غلط انداز میں پیش کیا۔ اس سے قبل اس نے لیہہ کو چین کا حصہ دکھایا تھا۔ امریکی ڈیجیٹل کمپنی ٹویٹر بھارتی حکومت کے ساتھ سوشل میڈیا کے نئے قواعد پر تنازعہ سے دوچار ہے۔ حکومت نے ملک کے نئے آئی ٹی قواعد کی تعمیل میں ناکامی پر ٹویٹر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.