سرینگر/28جون/سی این آئی// جموں کے کالوچک فوجی سٹیشن کے نزدیک منگل کے روز 2ڈرون نظر آئے جس کے نتیجے میں وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا تاہم وہاں پر تعینات فوجی اہلکاروںنے ڈرونوں پر گولیاں چلاکر ان کو واپس جانے پر مجبور کردیا ۔ گزشتہ روز جموں کے ہی ائرفورس سٹیشن پر گزشتہ روز ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے تھے جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کے ائر بیس پر گزشتہ روز ہوئے ڈرون کے ذریعے بم دھماکہ کے ایک دن بعد جموں شہر کے مضافاتی علاقہ کالوچک میں قائم فوجی سٹیشن کے نزدیک فضا میں گردش کر رہے دو ڈرونز پر فوجی اہلکاروں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ چلے گئے۔منگل کے روز ڈرونوں کی نقل و حمل کے نتیجے میںجموں کے سرحدی علاقوں اور اہم تنصیبات پر فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ جموں ائیر فورس سٹیشن پر ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرانے کے ایک دن بعد رونما ہوا ہے۔اس ضمن میں فوجی ذرائع نے بتایا کہ جموں کے کالوچک علاقے میں قائم فوجی سٹیشن کے نزدیک اتوار کی شب قریب ساڑھے گیارہ بجے دو ڈرونز کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ان پر گولیاں چلائیں گئیں جس کے بعد وہ کہیں چلے گئے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل سے اگرچہ سرحدوں پر امن کا ماحول قائم ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ہتھیار بھیجنے کی کارروائیں بڑھ رہی ہے جبکہ گزشتہ روز ڈرون کے ذریعے بھیجے گئے بم کے پھٹنے سے ڈرونوں کی نقل و حمل اور زیادہ تشویشناک معاملہ بن گیا ہے اور جموں کے ساتھ ساتھ پنجاب میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر چوکسی بڑھائی گئی اس کے ساتھ ساتھ سرحدی پکٹوں پر تعینات فوج اور حفاظتی دستے کیلئے خصوصی نائٹ وژن دوربینوں کی فراہمی کے اقدامات بھی اُٹھائے گئے ہیں تاکہ رات کے دوران ڈرونوں کی نقل و حمل کو دیکھا جاسکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.