ترال حملہ: لیفٹنٹ گورنر ، محبوبہ مفتی ،عمر عبد اللہ اور دیگر سیاسی لیڈران کا اظہار دکھ
سرینگر/28جون: جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ، نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سمیت دیگر کئی سیاسی لیڈران نے ہاری پاری گام ترال میں خونریز واقعے میں ایس پی او ، اس کی اہلیہ اور بیٹی کی ہلاکت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ترال میں ایس او پی اور اسکی اہلیہ اور بیٹی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس انسانیت سوز حرکت کی مذمت کی جاتی ہے اور یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ جو بھی اس میںملوث ہونگے ان کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ادھر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی ترال حملے کی مذمت کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی ہے ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سمیت دیگر کئی سیاسی لیڈران نے ہاری پاری گام ترال میں خونریز واقعے میں ایس پی او ، اس کی اہلیہ اور بیٹی کی ہلاکت کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے مارے گئے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے جس سے ہر ذی عقل انسان کا دل چھلنی ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تشدد کی کوئی بھی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔لیڈران کہا کہ اس حملے سے مرکزی حکومت کے وہ دعوے بھی سراب ثابت ہو جاتے ہیں جو 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے بارے مسلسل کئے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.