ترال حملے میں لشکر کے دو غیر ملکی جنگجو ملوث ؛ شناخت کرنے کیلئے کوششیں جاری ملوثین کو بخشا نہیںجائے گا / آئی جی پی

سرینگر/28جون: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ ترال میں ایس پی او اورا س کے کنبے کی ہلاکت میں دوغیر ملکی جیش جنگجو ملوث ہے ۔ انہوںنے حملے کو بزدالانہ حرکت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جنتی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ سی این آئی کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ سوموار کو ہاری پاریگام ترال کا دورہ کیا جس دوران انہوںنے مسلح جنگجوئوں کی فائرنگ سے ایس او پی ، اسکی اہلیہ اور بیٹی کی ہلاکت پر انہوںنے دکھ زدہ کنبے سے تعزیت اور اظہار ہمدری کی ۔ لواحقین سے تعزیتی پرسی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ حملے میں دو غیر ملکی جنگجو ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام جیش سے وابستہ دو غیر ملکی جنگجوئوںنے یہ حملہ انجام دیا جس میں ایس پی او ، اسکی اہلیہ اور بیٹی از جاں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں جیش جنگجوئوں کی نقل و حمل رہتی ہے اور ظاہر سے بات یہ ہے کہ یہ حملہ انہوں نے ہی انجام دیا ہے ۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ دونوں حملہ آوروں کی شناخت کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ خیال رہے کہ ضلع پلوامہ میںہاری پاری گام گاوں میں اتوار کی شام مشتبہ جنگجووں نے فیاض احمد نامی ایک ایس پی او کے گھر میں داخل ہو کر اس پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ ، ان کی اہلیہ اور 23 سالہ بیٹی ہلاک ہوئی۔

Comments are closed.