سوپور کا نوجوان چندی گڑھ ہوسٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا ، علاقے میں کہرام
اہلخانہ نے مہلوک کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، پولیس نے کیس کیادرج
سرینگر/27جون: بومئی سوپورسے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان چندی گڑھ میںاپنے ہوسٹل کمرے میںمردہ پایا گیا ہے ۔ مہلوک نوجوان کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ نوجوان کی موت ایک قتل ہوسکتی ہے جسکی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسی دوران جونہی نوجوان کی نعش علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاںکہرام مچ گیا اور رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے والے ایک طالب علم کی نعش چندی گڑھ میں اس کے ہوسٹل کے کمرے میں پائی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے بومئی علاقے سے تعلق رکھنے والا 22سالہ نوجوان عامر حسین بی ایس سی نرسنگ کا طلاب علم تھاجو جی ایم سی چندی گڑھ کے ہوسٹل میں آج مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔ اس معاملے میں مہلوک طالب علم کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے ۔ اہلخانہ نے کشمیر سرکارسے اپیل کی ہے کہ وہ پنچاب سرکار سے یہ معاملہ اُٹھائے اور اس کی تحقیقات کرائیںاہلخانہ نے متعلقہ پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین کریں۔ اسی دوران جونہی اتوار کو مہلوک نوجوان کی نعش جو نہی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی اور وہاں ہر طرف رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے ۔
Comments are closed.