سیاحتی مقام یوسمرگ میں مواصلاتی ٹاور کی عدم دستیابی؛ مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیلانیوں کو سخت مشکلات کا سامنا

سرینگر/27جون: سیاحتی مقام یوسمرگ میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے نتیجے میں مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیلانیوں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق مقامی آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ یوسمرگ میں مواصلاتی ٹاور نصب کیا جائے۔ سیاحتی مقام یوسمرگ دورِ جدید میں بھی موصلاتی نظام سے محروم ہے جس کے نتیجے میں آبادی کے ساتھ ساتھ ہر روز آرہے سیلانیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مقامی آباد کا کہنا ہے کہ یوسمرگ اگرچہ ایک صحت افزاء مقام ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصور تی میں پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے تاہم سرکار نے قدرت کے حسن سے ملا مال اس سیاحتی مقام کو پس پشت ڈال کر مکمل طور نذر انداز کیاہے جس کی وجہ سے روزانہ مقامی سیلانیوں میں کافی کمی محسوس کی جارہی ہیں جبکہ مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے باعث مقامی آبادی اور سیلانیوں کو سخت دقعتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یوسمرگ میں موبائیل ٹاور نصب کرنے کیلئے فوری کاروائی کی جائے تاکہ مقامی آبادی اور سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.