اجس بانڈ ی پورہ میں جونوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ؛ سیمنٹ پُل نورباغ سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی کی لاش کی تلاش جاری
سرینگر/26جون : ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں ایک نوجوان نے کوئی زہریلی شے نوش کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ،پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں 28سالہ نوجوان نے گھر میں موجود کوئی زہریلی شے نوش کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بازی پورہ اجس کے گائوں میں ہفتہ کی صبح اُ س وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان (نام مخفی ) نے زہریلی شئے نوش کی جس کی وجہ سے اس کی حالت متغیر ہوئی جسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہی لقمہ اجل بن گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نوجوان نے اس طرح کا سخت قدم کیونکر اُٹھایا ابھی معلوم نہیں ہوسکا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ادھر گزشتہ شام نورباغ علاقے میںسیمنٹ کدل کے نام سے مشہور پُل سے ایک شخص نے دریائے جہلم میںچھلانگ لگائی اگرچہ اس کے فورا بعد پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے شخص کی تلاش شروع کی تاہم اس کا کہیں اتہ پتہ نہیںچل سکا تھا اور اندھیرا ہونے کے نتیجے میں آپریشن معطل کیا گیا تھا جو آج صبح پر سے شروع کیا گیا اور مہلوک شخص کی لاش کو پانے سے باہر نکالنے کیلئے تادم تحریر پولیس ، مقامی لوگ اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کام پر بھی ۔
Comments are closed.