یکم جولائی سے اسکولوں کھولنے سے متعلق کوئی حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا / ناظم تعلیم کشمیر
آن لائن کلاسز کے علاوہ کمیونٹی کلاسوںکے مثبت نتائج سامنے آ ئیں
سرینگر/26جون: یکم جولائی سے اسکولوں میںدرس و تدریس کا عمل شروع ہونے کی خبروں کے بیچ ناظم تعلیم کشمیر نے واضح کر دیا ہے کہ اسکول کھولنے کا ابھی کوئی حمتی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسوںمیںکمی کے چلتے تدریسی عمل آن لائن جاری ہے جبکہ محکمہ تعلیم نے اب دور افتاد علاقوں میں کمیونٹی کلاسز کی شروعات ہو گئی ہے ۔ آن لائن کلاسز کے چلتے یکم جولائی سے اسکولوں میںتعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کی خبر وں کے بیچ ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین نے واضح کر دیا کہ کشمیر میںابھی اسکول کھولنے سے متعلق کوئی حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے ہی آن لائن کلاسز جاری ہے اور دیگر علاقوں میں کمیونٹی کلاسز کی شروعات ہو چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسکول کھولنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیںہے اور اس طرح کا کوئی ابھی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی کمیٹی چیف سیکرٹری کی سربراہی میںلیا جائے گا ۔اور دیگر متعلقین سے رائے لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔ میر نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے پہلے ہی آن لائن کلاسز کے ساتھ ساتھ ریڈیو اور ٹیلی کلاسز شروع کئے گئے ہیں اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
Comments are closed.