وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کل لداخ وارد ہونگے ؛ پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے علاوہ حقیقی کنٹرو ل لائن کا بھی دورہ کریں گے

سرینگر/26جون /سی این آئی// مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اتوار کو لداخ کا دورہ کریگے ۔ دورے کے دوران بی آر او کے پروجیکٹ کا افتتاح کے علاوہ وہ مشترقی لداخ میں حقیقی کنٹرو ل لائن کا بھی دورہ کریں گے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سرحدوں پر امن کے چلتے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج یعنی اتوار کو لداخ کے دورے پر وارد ہونگے ۔ دورے کے دوران راجناتھ سنگھ بی آر او کی جانب سے تعمیر کردہ پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ مشرقی لداخ کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں حقیقی کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکاروں سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ وہاں موجودہ صورتحال کا بھی جائیزہ لیں گے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ ا سوقت حالات کشید ہ ہو گئے جب لداخ اور بھارتی افواج کے مانین ایک مرتبہ پھر آمنا سامنا ہوا تھا ۔ جس کے بعد مرکزی وزرات نے اس کی ساتھ ہی وضاحت کرتے ہوئے اس کی صفائی دی ۔

Comments are closed.